• news

امریکہ بھارت سے دوستی ملک دشمنی، دونوں پاکستان میں دہشتگردی کرا رہے ہیں: حافظ سعید

پاکپتن+ میاں چنوں (نامہ نگاران) پاکستان میں دہشت گردی اور انارکی پھیلانے میں امریکی، اسرائیلی اور بھارتی ایجنٹوں کا ہاتھ ملوث ہے جو بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار حافظ محمد سعید نے کشمیر میں شہید ہونے والے محمد مجاہدبن محمد اکرم کی غائبانہ نماز جنازہ کے مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جہاد فرض کیا گیا ہے،  جہاد دہشت گردی نہیں۔ انہوں نے کہا دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اللہ تعالیٰ اسلام اور پاکستان کے دشمن اسلامی نظام کے خاتمہ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا اللہ کا دین دنیا بھر میں غلبہ حاصل کرکے رہے گا۔ انہوں نے مسلمانانِ اسلام سے کہا وہ مایوسیوں اور محرومیوں سے نکل کر اسلامی تعلیمات پر عمل کریں، جلد ہی ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبریاں ملی گیں۔ میاں چنوں سے نامہ نگار کے مطابق تحریک احیائے نظریہ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات قائم کر نا اور ہوائی اڈے دینا سنگین غلطی تھی امریکہ نیٹو فورسز کو افغانستان میں شکست ہو چکی ہے امریکہ اور بھارت کی دوستی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے، ریمنڈ ڈیوس جیسے ہزاروں لوگ پاکستان کی جڑوں کو کھو کھلا کر رہے ہیں،  بھارت سے تجارت کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، بھارت سے تباہی کے سودے قبول نہیں۔ ڈیڑھ لاکھ کشمیریوں کی شہادت کی بدولت کشمیر کا مسئلہ آ ج بھی زندہ ہے۔ حیدر آ باد اور گرداس پور، فیروز پور اور دوسرے کئی اضلاع پر بھارت آ ج بھی قابض ہے پاکستان نظریہ اسلام پر عمل پیرا ہوتا تو آ ج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔

ای پیپر-دی نیشن