شہباز شریف کا پولیس کی کارکردگی پر اظہار عدم اعتماد، آئی بی اور سی سی پی او لاہور کوآخری وارننگ
لاہور(آئی این پی) وزیر اعلیٰ شہبا زشر یف نے پنجاب پو لیس کی کار کردگی پر اظہار عدم اعتماد کیا ہے، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو آخری وارننگ دیدی، کار کر دگی بہتر نہ ہونے پر دونوں اعلیٰ افسروں کو تبدیل کیے جانیکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے امن وامان کے بارے میں اجلاس میں آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کی امن وامان کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر سر زنش بھی کی اور دونوں افسران کو وراننگ دی کی لاہور سمیت پنجاب دیگر شہروں میں بھتہ کے بارے میں آنیوالی شکایت کا سخت نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کو گر فتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔