• news

فیصل آباد: پولیس کے ساتھ تلخ کلامی، وکلا کا ایس ایچ او پر تشدد

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وکلاء اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی کے بعد وکلاء نے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو حبس بیجا میں رکھا اور ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایڈیشنل اور سیشن جج نے صلح کروا دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اظہر بشیر کی عدالت میں بوگس چیک جاری کرنیوالے ملزم کو پیش کیا جس پر عدالت میں موجود ایڈووکیٹ رانا معظم اور پولیس افسران کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر وکلاء نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی میاں وقار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے وردی پھاڑ ڈالی۔ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بھاگ کر جان بچائی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈسٹرکٹ بار اور پولیس افسران کی موجودگی میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے صلح کروا دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن