نیپال سے بھارت میں داخلے کی کوشش‘ 18 افراد گرفتار‘ تعلق آزادکشمیر سے ہے: بھارتی حکام کا دعویٰ
نئی دہلی (اے این این) بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نیپال کے راستے بھارت داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 18 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کا تعلق آزادکشمیر سے ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق یہ افراد گزشتہ روز اتر پردیش کے ضلع مہاراج گنج کے سرحدی علاقے سنائولی سے گرفتار کئے گئے۔ مقامی پولیس نے انہیں چیکنگ کیلئے روکا اور ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں۔