ڈسٹرکٹ بار ملتان میں وکیل پر تشدد، سر پھاڑ دیا
ملتان( نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ بار ملتان میں نامعلوم افراد نے وکیل پر تشدد کیا اور اس کا سر پھاڑ دیا۔ وکیل رانا شاہد کا کہنا ہے کہ 12,10 مسلح افراد نے مجھ پر حملہ کیا۔ مسلح افراد مجھے جائیداد کے مقدمے کی پیروی سے روکناچاہتے ہیں۔