• news

جے یو آئی نے تحفظ پاکستان بل کیخلاف تحریک کا اعلان کر دیا

لویر دیر(آئی این پی)جے یو آئی نے تحفظ پاکستان بل کے خلا ف ملک بھر میں احتجاجی تحر یک شرو ع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اہم امور پر مشاورت میں نہ لینے اور اسلا می نظریہ کونسل کے خلاف مبینہ سازشوں کے خاتمہ تک وزارتیں نہ لینے کا فیصلہ۔ اخبار نویسوں سے گفتگو میں جمعیت علماء اسلام کے قائم مقام مرکزی امیر و سابق سینٹر مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ مرکز ی حکومت سے علیحدگی اور وزارتو ں سے استعفٰی دینے کا فیصلہ حتمی ہے۔ تحفظ پاکستان بل کی صورت میں شہریوں کی بنیادی انسانی حقوق کو سلب کرنا اور مدارس و مساجد کے خلاف سازشیں کسی صورت قابل قبول نہیں۔ جے یو آئی نے ملک و دین کی وسیع تر مفاد میں مرکزی حکومت کی اتحادی بننے کا فیصلہ کیا تھا تاہم مرکزی حکومت نے طالبان کے ساتھ حالیہ مذاکرات، تحفظ پاکستان بل سمیت کسی بھی اہم مسئلہ پر اتحادی کا درجہ نہیں دیا جس کی وجہ سے کارکنوں میں بے چینی بڑھ رہے تھی۔ اسلامی نظریہ کونسل کی سفارشات کو پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی بجائے اس آئینی ادار ے کی خا تمے کی قرار داد پاس ہونے کے بعد سندھ اسمبلی کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن