• news

صدر ممنون سے گورنر پنجاب کی ملاقات، مجموعی سیاسی صورتحال امن و امان کے حوالے سے گفتگو

لاہور  (ثناء نیوز)گورنر ہائوس لاہور میں صدر ممنون حسین سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان کے حوالے سے معاملات اور اہم قومی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، ملک کی معیشت صحیح سمت گامزن ہے اور غیرملکی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے عوام کے لئے شروع کئے جانے والے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ صدر ممنون حسین نے گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے کے عوام با لخصوص بچوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے ضمن میں کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن