• news

بھارتی آرمی چیف کا مقبوضہ کشمیر کا ہنگامی دورہ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں (کے پی آئی) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کے ہنگامی دورے کے دوران ریاست کی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔ جموں فوج کے اعلیٰ کمانڈروں نے جنرل سنگھ کو عسکریت پسندی اور لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ فوجی سربراہ وزیر اعلیٰ عمر عبد اﷲ اور گورنر این این دوہرا کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔ جنرل وی کے سنگھ نئی دہلی سے براہ راست ادھم پور میں قائم فوج کی شمالی کمان کے ہیڈ کوارٹرگئے اور وہاں فوج کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ میں سکیورٹی کے حوالے سے ریاست کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریاستی اخبار کے مطابق فوجی کمانڈروں نے انہیں سکیورٹی کے حوالے سے ریاست کے مختلف علاقوں میں لائن آف کنٹرول و بین الاقوامی سرحدوں پر جنگجوئوں کی دراندازی کی نوعیت اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز کی تیاریوں اور حکمت عملی کے بارے میںتفصیل سے آگاہ کیا۔ جنرل سنگھ کو لوک سبھا انتخابات کے دوران امن وقانون برقرار رکھنے کے لئے فوج کے کردار کے بارے میں بھی بتایا گیا معلوم ہوا ہے کہ فوج سربراہ کے اس دورے کا مقصد بدلتے موسمی اور سکیورٹی حالات کے تناظر میں ریاست کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا ہے کیونکہ حالیہ ہفتوں کے دوران عسکریت پسند ی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن