• news

شریف برادران کی کاوشوں سے ملک سے بجلی بحران جلد ختم ہو جائیگا: مردان علی زیدی

 لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنماءو سماجی کارکن مردان علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ڈاکٹر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کوششوں کے باعث ملک سے عنقریب بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ لیگی قیادت کے چین کے حالیہ دورہ سے ملک کے اندر وسیع سرمایہ کاری کے مواقع فراہم ہونگے۔چینی کمپنیوں کے پاکستان میں 2بجلی گھر لگانے سے ملک کے اندر بجلی کا بحران یقینی طور پر کم ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن