• news

جامشورو : کوچ اور ٹرک میں تصادم چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق چھ زخمی

جامشورو (آئی این پی) جامشورو میں انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں4 بچوں سمیت8افرادجاں بحق اور6 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سیہون ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اتوار کو ریسکیو حکام کے مطابق انڈس ہائی وے پرلکی شاہ صدر کے قریب کراچی سے سیہون آنے والی مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں4 بچوں سمیت چھ  افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ   8افرادشدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سیہون ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم مزید 2 افراد نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ حادثے کے بعد کوچ کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے سرجانی سے ہے اور وہ زیارت کے لئے حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پرآرہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن