• news

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دوسرے فلور پر آتشزدگی، وزیراعلیٰ کا نوٹس

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی دوسرے فلور کی چھت پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔چھت پر موجود ردی کو لگی آگ پرعملے نے اپنی مد د آپ کے تحت قابو پایاتاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیسرے فلور پر جاری تعمیراتی کام کے دوران ایک مزدور نے سگریٹ نیچے پھینکا جو  دوسرے فلو ر کی چھت پر پڑے کاغذات میں جا گرا  جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے کے بعد خود ہی بجھ گئی تاہم انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ آتشزدگی کے واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن