ممتاز قادری کی رہائی کیلئے 22جون کو لیاقت باغ میں جلسہ عام کیا جائیگا: ثروت قادری
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کے لئے ممتاز قادری رہائی کمیٹی اور مذہبی جماعتوں کے اشتراک سے 22جون کو لیاقت باغ میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ اس کا اعلان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے لیاقت باغ میں پاسبان اہل سنت کے زیراہتمام منعقدہ سنی امن کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔