• news

وزیراعظم نے بادشاہی نظام بنایا ہے‘ بیرون ملک صرف شہبازشریف نظر آتے ہیں: شاہ فرمان

پشاور( نوائے وقت رپورٹ‘ این این آئی) خیبر پی یی کے کے وزیراطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے  صوبے میں بے جالوڈشیڈنگ کی گئی توملک بھر میں شدید احتجاج شروع کریں گے۔ وزیراعظم  نے بادشاہی نظام بنایا ہے۔ بیرون ممالک میں ہونے والے معاہدوں میں صرف وزیراعلیٰ پنجاب نظر آتے ہیں۔ نیپرا رپورٹ کے بعد ہم سمجھ رہے تھے  وزیراعظم عابد شیر علی کو گھر بھجوا دیں گے‘ لیکن رشتہ داری نے کام کردیکھایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا نیپرا رپورٹ کے بعد اس ہم انتظار میں تھے کہ وزیراعظم عابد شیر علی کو گھر بھجوا دیں گے‘ لیکن ایسا رشتے داری کے باعث نہیں ہو ا۔ وفاق کے سرکاری آفس نیپرا نے اپنی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے خیبر پی کے  پر بے جا الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ نیشنل گریڈ میں ہمارا 16 فیصد شیئر بنتا ہے جو کمزور انفراسٹرکچر ہونے کے باعث نہیں پورا کیا جا رہا ہے۔ ہماری سستی بجلی ہم پر ہی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے۔ بجلی چوروںکے خلاف پنجاب میں صرف 4 فیصد ہے‘ سندھ میں 8 ہزار 215کیسوں‘ بلوچستان میں ٹوٹل 8 کیس اور خیبر پی کے میں 2 ہزار 69 کیسوں میںسے ایک ہزار 99 کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جس کا شرح53 فیصد بنتیہے۔ عوام فیصلہ کرے کون چوروں کے خلاف ہے۔ شاہ فرمان نے کہا بجلی کے حوالے سے مرکزی حکومت خیبر پی کے کے عوام پر ظلم نہ کرے۔ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔

ای پیپر-دی نیشن