• news

نارووال: بھائی سے جھگڑے پر نوجوان بہاولپور میں میڈیکل سٹوڈنٹ کی خودکشی

نارووال + بہاولپور (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر نوجوان نے خودکشی کرلی۔ موضع دھمتل کے بائیس سالہ ریحان نے بھائی کے ساتھ معمولی جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالی تھیں۔ کئی گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال میں دم توڑ گیا۔ مزید براں بہاولپور کے نامہ نگار کے مطابق امتحان میں فیل ہونے پر میڈیکل کے طالب علم نے ٹرین کے آگے کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ سکردو کا رہائشی شاہ محمد قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر میں زیرتعلیم تھا، امتحان میں لگاتار دو مضامین میں فیل ہونے پر بہاولپور ریلوے سٹیشن پر علامہ اقبال ایکسپریس کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس تھانہ صدر نے نعش قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن