سعودی عرب: غیر قانونی تارکین کیخلاف پھر کریک ڈائون شروع، درجنوں پاکستانی گرفتار
ریاض (اے این این)سعودی عرب میں ایک بار پھر غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈائون شروع کرتے ہوئے195 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں درجنوں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ جدہ پولیس کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کی جانچ پڑتال اور ان کی گرفتاریوں کے لئے دکانوں، کمپنیوں اور فیکٹریوں کا بھی معائنہ کیا جاسکتا ہے۔