• news

پشاور کے سیوریج والے پانی میں پولیو کا خطرناک افغانی وائرس شامل ہو چکا: عالمی ادارہ صحت

پشاور (آئی این پی) عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پشاور میں  سیوریج کے پانی میں افغانستان کا پولیو  کا خطرناک وائرس پی ون  شامل ہو چکا ہے۔ اتوار کو عالمی ادارہ صحت کے مطابق پشاور کے سیوریج کے پانی کے 26فروری کو مختلف نمونے حاصل کئے گئے تھے۔ ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ  سیوریج پانی میں  افغانستان  کا پولیو وائرس  پی ون  اور فاٹا کے علاقے باڑہ کا پولیو وائرس  شامل ہو چکا ہے  افغانستان  کا پولیو وائرس  افغانستان کے علاقے کنڑ سے پشاور منتقل ہوا جبکہ  فاٹا کا پولیو وائرس  باڑہ سے  پشاور منتقل  ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن