• news

یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خواجہ سرائوں کو بھی مختلف کورسزکیلئے داخلہ دینے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی)صوبائی حکومت نے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خواجہ سرائوں کو بھی مختلف کورسزکے لئے داخلہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خواجہ سراء اپنی مرضی کے مطابق فیشن ڈیزائننگ ، ڈریس میکنگ،کمپیوٹر اینڈ گرافکس ، ڈیزائننگ ، ککنگ اینڈ بیکنگ کے کورسز کر سکیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ کورسز کا دورانیہ 5ماہ کے ہوگا ۔کورس کرنے والی ہر خاتون کو ماہوار 2ہزار روپے وظیفہ بھی فراہم کیاجارہاہے۔

ای پیپر-دی نیشن