• news

پیپلزپارٹی کی قیادت کا پنجاب میں میدان لگانے کا فیصلہ، وٹو کل کراچی جائینگے

لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی کی قیادت نے مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کرنے کیلئے پنجاب میں میدان لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری بلاول ہائوس لاہور کو زیادہ وقت دیا کریں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق بلاول اور آصف زرداری کی سربراہی میں گذشتہ دنوں ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پنجاب میں پیپلزپارٹی کو فعال کیا جائے۔ اجلاس میں شامل پنجاب کے سینئر سیاست دانوں کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ امن و امان کی صورت حال بیحد خراب ہے، ڈکیتی چوریاں بڑھ گئی ہیں، عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، ان حالات میں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو پنجاب میں آکر بیٹھنا اور ورکروں سے رابطے میں رہنا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو آنیوالے دنوں میں لاہور پہنچ رہے ہیں۔ منظور وٹو کل کراچی جا رہے ہیں جہاں بلاول بھٹو زرداری سے ان کی لاہور آمد اور دیگر پارٹی معاملات پر تفصیلی بات ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن