• news

گکھڑ منڈی، 13 سالہ لڑکے کے قتل کا ملزم لاہور کے ہسپتال میں دم توڑ گیا

گکھڑ منڈی (نامہ نگار) نواحی گائوں پیر کوٹ میں چند روز قبل زمین کے تنازعہ پر تیرہ سالہ لڑکے سلطان چیمہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والا ملزم عمران چیمہ لاہور ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کی نعش کو وزیر آباد ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے لے جایا گیا اور عمران کے ورثاء نے پرویز چیمہ پارٹی کے پرویز اقبال، ظفر اقبال،مختار احمد اور طارق عرف گوگی کے خلاف عمران چیمہ کے قتل کی درخواست دے دی۔ ادھر مقتول سلطان چیمہ کے ورثاء اور اہل دیہہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی ایف آئی آر میں نامزد ملزموں دلاور ملہی وغیرہ نے برابر کا مقدمہ درج کروانے کے لئے عمران چیمہ کو خود ہی گولیاں مار دی تھیں۔ 4 روز بعد ہمیں عمران چیمہ کے قتل میں نامزد کرنا ظلم ہے۔ ادھر عمران چیمہ کے ورثاء کا موقف تھا کہ پرویز چیمہ وغیرہ نے اسی رات فائرنگ کرکے ہمارے بیٹے عمران چیمہ کو زخمی کردیا تھا اور ہم نے اسے خطرناک حالت کے پیش نظر لاہور کے ہسپتال میں ریفر کیا۔ جب صحافیوں نے عمران چیمہ کے ورثاء سے پوچھا کہ انہوں نے عمران کے زخمی ہونے کی رپورٹ تھانہ گکھڑ میں کیوں درج نہیں کروائی تو انہوں نے کہا کہ ہم سے غلطی ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن