مظفر گڑھ: خودسوزی کرنیوالی لڑکی کی والدہ کا پھر تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار، پولیس پر پیٹی بھائی کو بچانے کا الزام
بستی اللہ بخش+ جتوئی (نامہ نگاروں سے) مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں ایک ماہ قبل خودسوزی کرنیوالی زیادتی کا شکار لڑکی آمنہ بی بی کی والدہ نے پولیس انکوائری ٹیم پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اسکے سامنے پھر پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ تفصیل کے مطابق تیسرے روز بھی آمنہ بی بی تحقیقات کے سلسلے میں انکوائری کیلئے ڈی ایس پی ریا ض حسین تھانہ جتوئی پہنچے جہاں آمنہ بی بی کی والدہ نظام مائی، والد غلام فرید ودیگر نے انکوائری ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔