کشمیر یونیوسٹی کے اساتذہ نے الیکشن ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا
سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھارتی پالیمنٹ کیلئے سرینگر کے انتخابی حلقہ میں 30اپریل کو نام نہاد انتخابات میں ڈیوٹی دینے سے انکار کیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے سرینگر کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے نام خط میں اساتذہ کے مصروف ہونے کے سبب انہیں الیکشن ڈیوٹی سے چھوٹ دینے کی استدعا کی ہے۔