صوبے کو غیرمعمولی حالات کا سامنا، تحریک انصاف منشور سے مُکر گئی: امیر حیدر ہوتی
مردان (ثناءنیوز) سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے اورقومی اسمبلی کے رکن امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اے این پی تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا مکمل ا حترام کرتی ہے اور صوبائی حکومت کے حق حکمرانی کو تسلیم کرتی ہے تاہم عوام کے حقوق کے منافی ہر اقدام کی بھرپور مخالفت کی جائے گی، مہنگائی، بے روزگاری کے خاتمے اور انصاف کے دعویدار اپنے منشور سے مکر گئے ہیں اور ان کے اپنے کارکن بے زار ہوکر پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں وہ تحریک انصاف پشاور ریجن کے سینئر نائب صدر اور سابق امیدوار اسمبلی شاہ رخ امان خان کی پارٹی سے مستعفی ہونے اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر منعقد ہ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ جلسے سے حیدرخان ہوتی نے کہاکہ ہمارے صوبے کو غیرمعمولی حالات کا سامناہے ۔
حیدر ہوتی