شام : فورسز اور باغیوں میں شدید جھڑپیں چالیس اہلکاروں سمیت پچاس افراد ہلاک
دمشق (این این آئی) شام کے شہر حلب میں باغیوں کے مشترکہ آپریشن کنٹرول روم نے دعویٰ کیا ہے کہ راموسہ کے مقام پر سرکاری فورسز کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے والی جہنم توپ سے کیے گئے حملے میں بشار الاسد کی وفادار فوج کے چالیس فوجی ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے ا ۔ حلب میں لڑائی جاری ہے جبکہ دمشق کے نواح میں بھی حکومتی شیلنگ کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ا صوبے حما میں ایک حملے میں سانس روکنے والی زہریلی گیس کا استعمال کیا،جس میں بیرل بموں میں یہ زہریلی گیس استعمال کی گئی ۔ حکومتی طیاروں نے کفرزیتا میں بیرل بم گرائے، گاڑھا دھواں اور بدبو پھیل گئی۔ دو افراد ہلا ک سو ہسپتال پہنچ گئے، فریقین نے ایک دوسرے پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات لگائے ہیں طرف سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کلورین گیس کے حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والا شدت پسند گروہ النصرہ فرنٹ ملوث ہے۔
شام