• news

فضل الرحمن کا اپوزیشن قائدین سے رابطوں کا فیصلہ، بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے

کراچی (آئی این پی)  جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مسلم لیگ (ن)  کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا‘  اس سلسلے میں  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔  جے یو آئی (ف) کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الر حمن حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد اب بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ مولانا فضل الرحمن کی لندن سے وطن واپسی پر ہو گا اس سلسلے میں جب جے یوآئی (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلا عات مولانا امجد خان سے رابط کیا گیا تو انہوں نے کہا  کہ اپوزیشن کا اتحاد جمہوریت اور ملک کے بھی مفاد میں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن