• news

پاکستان میں ڈرون حملے سی آئی اے نہیں امریکی فضائیہ کرتی ہے ، برطانوی اخبار گارڈین

لندن/واشنگٹن(آئی این پی) برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے پاکستان میں ڈرون حملے سی آئی اے نہیں بلکہ امریکی فضائیہ کا خصوصی سکوارڈن کرتا  ہے‘  ڈرونز کو  لاس ویگاس کے قریب صحرائی علاقے میں قائم امریکی فضائیہ کے ایئر بیس سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ برطانوی اخبار  دی گارڈین نے  ڈرون حملوں  کے حوالے سے  اپنی رپورٹ میں کہا ہے  پاکستان میں حملے کرنے والے سکواڈرن کو 17 ون ری کنائسنس کا نام دیا گیا تھا جبکہ امریکن سول لبرٹیز یونین کے نیشنل سکیورٹی پراجیکٹ کی ڈائریکٹر حنا شمسی نے  کہا ہے  ڈرون حملوں کے حوالے سے طاقت کا استعمال کیا گیا اس پر امریکی فوج جوابدہ ہے۔  رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل‘ سی آئی اے اور پینٹاگون نے اس پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن