• news

کالعدم تحریک طالبان نے خیبر ایجنسی کے 60سے زائد مغویان کی رہائی کی تردید کر دی

پشاور (اے این این) کالعدم تحریک طالبان نے خیبر ایجنسی کے 60سے زائد مغویان کی رہائی کی تردید کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان خیبر ایجنسی کے کمانڈر ابو عبداللہ نے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علہ شاہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی تیرہ کے علاقے حیدرکنڈاو سے میلہ لگانے پر اغوا کئے گئے60سے زائد افراد اب بھی ہماری تحویل میں ہیں اور انھیں رہا نہیں کیا گیا۔مغویان کی تعداد7نہیں بلکہ 60سے زائد ہے۔انہوں نے اغوا کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم نے میلے لگانے پر پابندی عائد کی تھی۔ خلاف ورزی کے جرم میں میلے سجانے والوں کو اغوا کیاگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلئے جرگہ تشکیل دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کے لئے گزشتہ روز خیبرایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کی تھی جس سے متعدد دہشت گرد زخمی ہوگئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن