سینٹ میں تحفظ پاکستان بل کی مخالفت اپوزیشن نے حکمت عملی بنا لی
اسلام آباد (ثناء نیوز) سینٹ میں اپوزیشن نے تحفظ پاکستان بل 2014ء کی مخالفت سے متعلق حکمت عملی طے کر لی ہے۔ بل مخالف دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں اجلاس میں پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، (ق) لیگ اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے ارکان نے شرکت کی۔ رواں سیشن کے بارے میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔ اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر تحفظ پاکستان کا بل 2014ء کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے ایوان میں بھر پور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی اور اے این پی کے رہنمائوں کو رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔