سپریم کورٹ نے مشرف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی
اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے مشرف کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کردیا ہے۔ مولوی اقبال حیدر نے سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر نے عدالت سے کلیئرنس کے بغیر وزارتِ داخلہ کو ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخوست کی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض کیا ہے کہ اقبال حیدر متاثرہ فریق نہیں اور انہوں نے اپنا پتہ بھی غلط لکھا ہوا ہے۔