آج سال کا پہلا مگر سرخ چاند گرہن ہو گا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آج سال کا پہلا چاند گرہن ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ چاند گرہن امریکہ، مشرقی اور وسطی بحرالکاہل میں نظر آئے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق آج نظر آنیوالا چاند گرہن سرخ رنگ کا ہو گا کیونکہ چاند جب مدار میں سے گزرتا ہے تو زمین سورج کے سامنے آ کر چاند کی ساری روشنی روک لیتی ہے۔ ایسے میں سورج کی صرف سرخ رنگ کی شعاعیں ہی چاند تک پہنچ پاتی ہیں اس طرح چاند سرخ نظر آتا ہے تاہم گرہن کے اختتام پر زمین کے سورج کے سامنے سے ہٹتے ہی پہلے کی طرح سفید نظر آنے لگتا ہے۔