تھری جی سپیکٹرم کی نیلامی 23 اپریل کو ہو گی، 4 ملکی کمپنیوں کی پیشکشیں موصول
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تھری جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لئے پی ٹی اے کو چار ملکی موبائل آپریٹرز کی پیشکشیں مل گئیں۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق کسی نئے آپریٹر نے پیشکش جمع نہیں کرائی۔ تھری جی اور فور جی کی نیلامی 23 اپریل کو ہو گی۔ تھری جی کیلئے 30 میگا ہرٹز اور فور جی کیلئے 20 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ فور جی کا لائسنس حاصل کرنے کیلئے تھری جی کا لائسنس حاصل کرنا ضروری ہو گا۔