• news

25وفاقی وزراء مملکت، اداروں کے سربراہوں کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (ثناء نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) 25وفاقی وزرائ، وزراء مملکت اور اداروں کے سربراہوں کی تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ہوگئی۔ عدالت نے وزیر اعظم ،چیف سیکرٹریز، مریم نواز، چودھری نثار، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، عابد شیر علی، پرویز رشید، انوشہ رحمان اور انور بیگ سے جواب طلب کر لیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے دائرہ کار میں آنے والے معاملات وزارتوں اور اداروں کو سونپنا غیر آئینی ہے۔ عدالت فریقین سے یہ بھی پوچھے کہ وہ قانون کے تحت اس عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ عدالت نے فریقین کو کام کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس ریاض احمد خان نے کہا کہ تمام حکومت کو کام سے روکنے کے احکامات جاری نہیں کر سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن