شکارپور: عدالتی پابندی کے باوجود جمالی اور مقبول شیخ کی سربراہی میں جرگہ‘ 3 قتلوں پر 53 لاکھ جرمانہ
شکارپور (نوائے وقت رپورٹ) شکارپور میں ہائی کورٹ کی پابندی کے باوجود 3 خواتین کے قتل کا معاملہ نمٹانے کے لئے شیخ ہائوس میں جرگہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق جرگے کی سربراہی سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی اور پیپلز پارٹی کے رہنما مقبول شیخ نے کی۔ ذرائع کے مطابق 3 خواتین کو 2 سال قبل قتل کردیا گیا تھا۔ ملزم عبدالقادر جمالی نے جرگے کے سامنے 3 خواتین کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ملزم عبدالقادر جمالی نے بتایا غیرت کے نام پر بیوی اور ساس سمیت 3 خواتین کو قتل کیا۔ مقتول خواتین میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی۔ ذرائع کے مطابق قتل ثابت ہونے پر جمالی برادری نے ملزمان پر 53 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔