• news

قائداعظمؒؒ سے زیادہ باذوق‘ خوش لباس رہنما برصغیر میں نہیں آیا: اداکار ایوشمان کھرانہ

ممئی (آئی این پی) بالی وڈ کے ادکار ایوشمان کھرانہ نے کہا ہے برصغیر کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو قائداعظمؒ محمد علی جناح سے زیادہ باذوق اور خوش لباس سیاسی رہنما کوئی بھی نہیں آیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کسی بھی سیاستدان کو موقع کی مناسبت سے لباس کا انتخاب کرنا چاہئے۔ جواہر لعل نہرو جس انداز کی واسکٹ زیب تن کرتے تھے وہ آج بھی پہنی جاتی ہے‘ لیکن قائداعظمؒ جیسا خوش لباس کوئی دوسرا سیاستدان نہیں دیکھا۔ ان کے لباس جدید تراش خراش کے حامل ہوتے تھے۔ اس وجہ سے وہ ملک کے عوام اور خواص میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے اور ان کے انداز  کو اپنانے کو اپنی شان سمجھتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن