• news

مشرف کیخلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت 2 ہفتوں بعد آج ہو گی

اسلام آباد (آن لائن)  سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف قائم غداری مقدمے کی سماعت 2 ہفتے کے وقفے کے بعد آج منگل کو خصوصی عدالت میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مشرف کی وکلا ء ٹیم (آج) منگل کو  ان کے موکل کے بیرون ملک علاج کیلئے جانے سے حکومت کے روکنے کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کریگی اور موکل کے بنیادی حق کے سلب کرنے پراحتجاج کی حکمت عملی بھی اختیارکی جائے گی جبکہ زیرالتوا درخواستوں پر وکلاصفائی کی جانب سے دلائل بھی دیے جائیں گے، ایک درخواست مشرف کے مقدمے کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے سے متعلق زیرالتوا ہے جبکہ دوسری درخواست میں ان کی والدہ کی علالت کے باعث مشرف کوبیرون جانے کی اجازت دینے سے متعلق ہے۔عدالتی کاروائی میںپرویزمشرف کے وکلا مقدمے کی مزید سماعت کے موقع پرملزم کی عدالت میں پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست بھی دائرکئے جانے کا امکان ہے، مشرف کی وکلا ٹیم میں ایمرجنسی  نفاذکے حوالے سے اس وقت کے تمام اہم حکومتی عہدیداروں کے نام مشرف کے گواہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے پر مشاورت کی جا رہی ہے، ان گواہوں میں اس وقت کے فوجی اور سویلین عہدیدار شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن