• news

حکومت تعلیم کے شعبے کو قومی ایمرجنسی کے طور پر لے رہی ہے: صدر ممنون

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبہ کو ترجیح دے رہی ہے۔ وہ تمام سطحوں پر تعلیم کا معیار بہترین بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ حکومت تعلیم کو قومی ایمرجنسی کے طور پر لے رہی ہے۔ وہ ایسا نظام تعلیم وضع کر رہی ہے جو موجودہ دور سے مطابقت رکھتا ہو۔ پاکستان کو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اہل نوجوانوں کی ضرورت ہے جو عالمی سطح پر مقابلے کی فضا میں پاکستان کو معاشی ترقی کے راستے پر گامزن رکھ سکیں۔ صدر نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان تمام چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ وہ ملک کی صف اول کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کے گروپ سے بات چیت کر رہے تھے۔  دریں اثنا صدر  ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن