مشرف کو سزا نہیں دینی تو آئین میں ترمیم لائی جائے: احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر مشرف کو سزا نہیں دینی تو پھر آئین میں ترمیم لائی جائے اور بڑے لوگوں کو آئین وقانون سے مبرا قرار دیا جائے۔ مشرف معاملے کو فوج سے جوڑنے والے ملک میں سیاسی بحران چاہتے ہیں، نواز شریف کی خواہش ہے کم نقصان میں امن حاصل کیا جائے۔