کشمور: ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت پر احتجاج‘ فراریوں نے نشانہ بنایا:ورثا
کشمور (نامہ نگار) تحصیل تنگوانی گوٹھ جعفر آباد میں بگٹی قبیلے کے مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کردیا جس میں ہلاک ہونیوالوں کے نام میر حسین مرہیٹہ‘ مسماۃ عذرا‘ ایک بچی سومرو‘ 30 سالہ رستم بتائے جاتے ہیں۔ لوگوں نے قومی شاہراہ پر نعشیں رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ انہیں بلوچ شدت پسندوں نے نشانہ بنایا ہے جنہیں مقامی افراد فراری کہہ کر پکارتے ہیں۔