پاکستانی عوام کو علم کو اپنا ہتھیار بنانا چاہئے، ڈاکٹر عارفہ صبح خاں
لاہور( لیڈی رپورٹر)اگر پاکستان میں شعور اور آگہی کی دولت عام ہو جائے تو پاکستانی عوام کشکول بھی توڑ سکتی ہے اور ڈرون بھی گرا سکتی ہے۔ یہ ہنر صرف اور صرف علم سے آتا ہے۔ یہ بات گزشتہ روز صحافی ادیبہ شاعرہ ڈاکٹر عارفہ جج خان نے نیو کریسنٹ گرلز ہائی سکول کے جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ترقی کی دوڑ میں ایسی قومیں ترقی کرتی ہیں جو علم سے جنگ لڑتی ہیں اس موقع پر پرنسپل آمنہ شوکت ، شاعر ناصر بشیر، شاعر ناصر بشیر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر پرنسپل آمنہ شوکت نے ڈاکٹر عارفہ صبح خاںکو شیلڈ پیش کی۔