پنجاب ویمن پارلیمنٹیری کاکس کے نمائندہ وفد کی ڈی اے آئی کی ڈائریکٹر پراجیکٹ سے ملاقات
لاہور( لیڈی رپورٹر)پنجاب ویمن پارلیمنٹری کاکس کے نما ئندہ وفد سے ڈی اے آئی کی ڈائریکٹر پراجیکٹ کارمنلین نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا، انہیں پنجاب ویمن پارلیمنٹری کاکس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو‘ کاکس کی کنوینئر عظمی بخاری،جنرل سیکرٹری حنا پرویز بٹ‘ ڈاکٹر نوشین حامد ، لبنیٰ فیصل اور ڈی اے آئی کی کوآرڈینیٹر آصفہ خان بھی موجودتھیں۔