وزریراعظم نواز شریف سے سابق صدر آصف زرداری آج ملاقات کرینگے
اسلام آباد (اے پی اے)سابق صدر آصف علی زرداری آج وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر نواز شریف کو فوج اور حکومت میں پیدا شدہ صورتحال سمیت پرویز مشرف کیس پر پیپلز پارٹی کے موقف سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم نواز شریف کو اپنی بھرپور اور غیرمشروط حمایت کا یقین دلائیں گے۔