• news

بطور آرمی چیف ایمرجنسی کے نفاذ کا صوابدیدی استعمال میری قانونی سمجھ بوجھ تھی ‘وکیل مشرف کا وضاحتی بیان، سپریم کورٹ آفس نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے وضاحتی بیان سپریم کورٹ میں داخل کرا دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بطور آرمی چیف ایمرجنسی کے نفاذ کا صوابدیدی استعمال میری قانونی سمجھ بوجھ تھی، ایمرجنسی کے نفاذ کے عدالتی سوال پر مشرف کی ہدایت نہیں تھی۔ ابراہیم ستی نے استدعا کی کہ میری اس وضاحت کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ سپریم کورٹ آفس نے وضاحتی بیان کو اعتراض کے ساتھ واپس کر دیا ہے۔ آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ تفصیلی فیصلہ آ چکا ہے، اب ایسی وضاحت قابل قبول نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن