• news

غیر ملکی سکواش کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر پابندی ختم، اکتوبر میں ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس  رپورٹر) پاکستان میں سکواش کے  انٹرنیشنل ایونٹ کرانے پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر وائس مارشل سید رضی نواب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے غیرمشروط طور پر پاکستان پر عائد پابندی اٹھا لی ہے اور پچیس ہزار ڈالرمالیت کا انٹرنیشنل ایونٹ پاکستان کو دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اب غیرملکی سکواش کھلاڑی بھی پاکستان میں ایکشن میں نظرآئیں گے۔ تین ماہ کے مذاکرات کے بعد پی ایس اے نے پابندی اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل اسکواش کی بحالی ملک اور قوم کے لیے خوش خبری ہے۔ٹورنامنٹ اکتوبر میں اسلام آباد میں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن