نئی اردو فلم"ماہی وے"کی نمائش کی تیاریاں شروع
لاہور (اے پی پی)ہدایت کار محمد طارق نے اپنی نئی اردو فلم"ماہی وے"کی نمائش کی تیاریاں شروع کر دیں۔انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ "ماہی وے" نئے چہروں پر مبنی ایک منفرد موضوع پر مبنی فلم ہے جسے فلم بین ضرور پسند کریں گے۔انہوںنے کہا کہ اب نئے چہروں اور موضوعات پر مبنی فلمیں ہی کامیابی حاصل کریں گی۔