ٹریفک سگنلز اور پیشہ ور بھکاری
مکرمی! میں اعلی حکام کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف دلانا چاہتی ہوں۔ ہمارے ملک میں بالخصوص ٹریفک سگنلز پر پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں سے بیشتر جیب تراش اور گاڑیوں میں سے موبائل وغیرہ اٹھا کر سگنلز پر کھڑے لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بنے ہیں جس کی بدولت مختلف حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں اس سلسلے میں ٹریفک پولیس سے گزارش ہے کہ وہ ان پیشہ ور بھکاریوں کو زیادہ زیادہ ٹریفک کی وجہ سے سگنلز پر نہ کھڑا ہونے دیں ۔ (شہلا عزیز.... لاہور)