• news

لاہور ہائیکورٹ نے بیساکھی میلے پر پابندی کے خاتمے کیلئے درخواست مسترد کر دی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بیساکھی میلے پر عائد پابندی کے خاتمے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی۔  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔  درخواست گزار محمد اسحاق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیساکھی کا میلہ پانچ سو سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے۔  انتظامیہ نے امن و امان کے نام پر بیساکھی جیسے ثقافتی میلے کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے جس سے ثقافتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے عدالت سے بیساکھی میلے پر عائد پابندی ختم کرنے کی استدعا کی۔ سی پی او گوجرانوالہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حساس اداروں کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ دہشت گرد ثقافتی میلوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔  ملک میںامن امان کی صورتحال کے باعث میلہ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔  بڑے پیمانے پر  میلے کو سکیورٹی مہیا کرنا سکیورٹی اداروں کے لئے ممکن نہیں۔ جس پر عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن