پاکستان، چین اقتصادی کوریڈور پر بھارت کے شدید اعتراضات
نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے پاک چین اقتصادی کوریڈور پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں ڈالر کے اس منصوبے پر ہمارے شدید تحفظات ہیں جن کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے چینی ہم منصب سے ہونے والے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے دوران پاک چین کوریڈور کا معاملہ اٹھایا گیا اور بھارت کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے راستے اربوں ڈالر کے اس منصوبے پر بھارت خاموش نہیں بیٹھے گا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک چین کیساتھ اپنے تعلقات کو اہم ترجیح دیتا ہے تاہم پڑوسی ملک کو ہمارے تحفظات دور کرنا ہوں گے۔