• news

نئی کاروں کی نمبر پلیٹیں چوری کرکے تاوان طلب کراچی میں بھتہ وصولی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی میں جرائم پیشہ افراد نے بھتہ وصولی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ امت رپورٹ کے مطابق نئی قیمتی کاروں کی نمبر پلیٹیں چوری کرکے 50ہزار روپے تاوان طلب کیا جا رہا ہے۔ انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ یومیہ 100سے زائد وارداتیں ہونے لگیں۔ ادھر سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے کہا شہریوں کے تعاون سے ہی جرم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن