• news

مظفرآباد : نوجوان نے کالج جاتی طالبہ کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

 مظفرآباد (آئی این پی) آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں نوجوان نے کالج جانے والی طالبہ کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔سٹی تھانہ پولیس کے مطابق پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآ باد کی طالبہ کو کالج جاتے ہوئے سی ایم ایج چوک میں مبینہ طور پر ایک نوجوان نے سرپر گولی مار دی ،جس سے طالبہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔نوجوان نے طالبہ کو گولی مارنے کے بعد جائے وقوعہ سے چند قدم دور جانے کے بعد اپنے سر پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔مقامی افراد نے دونوں کی نعشیں سی ایم ایج مظفرآباد پہنچائیں۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن