• news

پاکستان، افغانستان سرحد کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے سکیورٹی اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان  (آئی این پی)  شمالی وزیرستان میں پاکستان افغانستان سرحد کے قریب  سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔  منگل کو سکیورٹی حکام کے مطابق غلام خان کے علاقے میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن