پاکستان میں کوئی کیس بھی میرے بغیر شروع نہیں ہوتا: گیلانی
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی کیس میرے بغیر شروع نہیں ہوتا، کیا بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل نہیں تھا؟ اوگرا سکینڈل میں اربوں روپے کی کرپشن میں بھی ہمیں ملوث کردیا گیا۔ حج سکینڈل پر ہمارے خلاف خوب شور مچایا گیا۔ آئی این پی کے مطابقیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مشرف کے خلاف کارروائی 12 اکتوبر 1999سے شروع ہونی چاہیئے اور اس وقت کے ملوث تمام افراد کے خلاف بھی مقدمہ چلایا جائے میں نے عدالتوں میں جن مقدمات کا سامنا کیا ان میں فیئر ٹرائل نہیں ہوا نوکریاں دینے کے جرم میں میرے خلاف کیسز بنائے اور مجھے گرفتار کرکے 15سال کی سزا دی گئی پیپلز پارٹی چھوڑنے کی صورت میں کیسز ختم کرنے کا کہا گیا مگر میں نے پارٹی نہیں چھوڑی۔وہ ہوٹل میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی سٹڈیز کے زیر اہتمام پراسیکوشن کا بہتر نظام اورا نصاف کی بہتر فراہمی کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کررہے تھے۔